محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
تاہم بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں بعض مقامات پر بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت: اسلام آباد اٹھائیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور اکتیس، کراچی ستائیس، پشاور تیس، کوئٹہ انیس، گلگت بیس، مری سترہ جبکہ مظفرآباد تئیس ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سری نگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سری نگر، اننت ناگ اور بارہ مولہ انیس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں اکتیس، لیہہ چودہ، پلوامہ اور شوپیاں اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔