محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔
آج صبح ریکارڈکیاگیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد چھبیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور تیس
کراچی اورپشاور اٹھائیس
کوئٹہ بیس
گلگت سولہ
مری سترہ
اور مظفرآباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرکیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سری نگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں موسم جزوی طور پر ابر آلود اور خشک جبکہ جموں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سری نگر، پلوامہ اور شوپیاں سترہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں اٹھائیس، لیہہ سات، اننت ناگ اٹھارہ اور بار ہ مولہ انیس ڈگری سینٹی گریڈ۔