آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیے گئے بعض بڑے شہروں کے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد اور کراچی میں ستائیس، لاہور میں تیس، پشاور میں انتیس، کوئٹہ میں بیس، گلگت اور مری میں سترہ، جبکہ مظفرآباد میں تئیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق سرینگر میں بیس، جموں اور اننت ناگ میں اٹھائیس، لیہہ میں گیارہ، جبکہ پلوامہ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں ستائیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔