Sunday, 30 August 2026, 10:48:38 am
 
این ڈی ایم اے کی کل سے جمعہ تک ملک کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
August 29, 2026

آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نے کل سے جمعہ تک ملک کے متعدد حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے۔

این ڈی ایم اے نے متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ وہ متوقع موسمی حالات پر نظر رکھیں۔

مسافروں اور سیاحوں کو سفر سے پہلے موسم کی تازہ ترین صورتحال کاجائزہ لینے اور رہنمائی کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ موبائل ایپ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سیلاب سے متعلق ہنگامی صورتحال کی صورت میں، عوام مدد کے لیے 911 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔