Thursday, 27 August 2026, 11:45:27 am
 
محکمہ موسمیات کی ملک کے متعدد حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
August 22, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران بالائی اور وسطی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے اور اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیاگیا بعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت:

اسلام آباد اور مظفرآباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور تیس

کراچی ستائیس

پشاور اٹھائیس

کوئٹہ تئیس

گلگت پچیس

اور مری سولہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں ،بارہ مولہ اورجموں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اورکہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے جبکہ لیہہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اورموسم خشک رہیگا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:پلوامہ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں انیس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چھبیس، لیہہ دس جبکہ سرینگر اور اننت ناگ میں بیس ڈگری سینٹی گریڈ۔