محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد اور گلگت اکیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور تیس
کراچی اور پشاور اٹھائیس
کوئٹہ اورمظفرآباد تئیس
جبکہ مری سولہ ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طورپر ابر آلود رہنے اورکہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، اننت ناگ اور شوپیاں میں اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ ، جموں چھبیس، لیہہ بارہ جبکہ پلوامہ اور بارہ مولہ میں انیس ڈگری سینٹی گریڈ۔