Saturday, 20 June 2026, 06:25:59 am
 

مزید خبریں

 
پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کے لئے حج آپریشن آج سے شروع ہو گا
May 31, 2026

فائل فوٹو

سعودی عرب سے تقریباً ایک لاکھ انیس ہزار پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کے لیے ایک ماہ پر محیط حج آپریشن آج سے شروع ہو گا۔

ریڈیو پاکستان کے مکہ مکرمہ میں نمائندے اسد اللہ خان کے مطابق پی آئی اے ، ایئر بلیو، ایئرسیال اور سعودی ایئرلائنز پاکستانی حجاج کرام کی محفوظ واپسی یقینی بنانے کیلئے مل کر خدمات انجام دیں گی۔

حجاج کرام کی واپسی کا عمل ایک ماہ تک جاری رہے گا اور آخری پرواز آئندہ ماہ کی تیس تاریخ کو لاہور پہنچے گی۔