امور کشمیر و گلگت بلتستان کے وزیرانجینئر امیر مقام نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر زور دیا ہے کہ وہ اپنا احتجاج ختم کر کے مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کرے۔
انہوں نے یہ بات آج سہ پہر اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر کے رہنماؤں کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ گزشتہ ماہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات ہوئے اور جن مطالبات پر اتفاق ہوا ان پر جلد عمل درآمد یقینی بنایا گیا۔ تاہم کمیٹی نے احتجاج کا راستہ اختیار کیا اور مذاکرات کے بعد تشکیل دی گئی قانونی کمیٹی کے ایک بھی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کے نصب العین کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں آزاد کشمیر کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام جاری رکھے گی۔