Monday, 22 June 2026, 01:16:03 pm
 
آئندہ مالی سال 2056 ترقیاتی اسکیمیں مکمل کی جائیں گی:وزیراعلیٰ سندھ
June 18, 2026

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں آئندہ مالی سال میں دو ہزار چھپن ترقیاتی اسکیمیں مکمل کی جائیں گی۔

انہوں نے آج کراچی میں بعد از بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے پر توجہ دی گئی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سرکاری و نجی شراکت داری کے منصوبوں کے لیے ایک سو نو ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں سات فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں مختلف ہسپتالوں اور اداروں کو چھ سو چھیاسی ارب روپے کی گرانٹس دی جائیں گی۔