Monday, 22 June 2026, 01:27:03 pm
 
کالعدم ایکشن کمیٹی کےخلاف کارروائی کا مطالبہ زور پکڑ گیا
June 19, 2026

آزاد کشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے خلاف سخت کارروائی کے مطالبے میں شدت آ گئی ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ شرپسند عناصر کے گمراہ کن بیانیے کو عوام نے مسترد کر دیا ہے اور ریاستی اداروں سے قانون کے مطابق مثر کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کالعدم کمیٹی کی سرگرمیوں کا بوجھ بالخصوص غریب اور متوسط طبقے کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ بعض عناصر اپنے ذاتی مفادات کے لیے ریاستی ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قانون ساز اسمبلی میں مہاجرین کی نشستوں سے متعلق معاملات کا حل آئینی اور قانونی طریقہ کار کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔ شہریوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ آزاد کشمیر کے عوام کا پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ مضبوط اور دیرینہ رشتہ قائم ہے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کی مبینہ تخریبی سرگرمیوں کے باعث اس گروہ کے عزائم عوام کے سامنے واضح ہو گئے ہیں۔ ان کے مطابق حکومت کی جانب سے عائد کی گئی پابندی کو مختلف طبقات کی حمایت حاصل ہو رہی ہے۔