Thursday, 18 June 2026, 11:58:55 pm
 
اگلے مالی سال کے دوران صوبے میں دو ہزار چھپن ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں گے، مراد علی شاہ
June 18, 2026

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اگلے مالی سال کے دوران صوبے میں دو ہزار چھپن ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔

انہوں نے آج کراچی میں بجٹ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر توجہ دی گئی ہے ۔

سید مرادعلی شاہ نے کہاکہ سرکاری اور نجی شعبے کی شرکت داری کے منصوبوں کیلئے ایک سو نو ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ حکومت کے غیرترقیاتی اخراجات میں کمی کی گئی ہے ۔