Sunday, 07 June 2026, 07:27:09 am
 
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا
May 31, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرمی کا امکان ہے۔

تاہم کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد 24 ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور 23

کراچی 30

پشاور 26

مظفرآباد 20

کوئٹہ 18

گلگت 15

اور مری 14 ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سری نگر، اننت ناگ، شوپیاں ،LEH، پلوامہ اور بارہمولہ میں مطلع جزوی طور پرابر آلود اورموسم خشک رہے گا جبکہ جموں میں موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سری نگر، اننت ناگ اور شوپیاں چودہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چوبیس، LEH چھ ، پلوامہ اور بارہمولہ تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔