محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور بالائی اور وسطی پنجاب میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور کہیں کہیں تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بلوچستان کے جنوبی اضلاع اور سندھ کے بالائی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور انتیس
کراچی تیس
پشاور اٹھائیس
کوئٹہ بائیس
گلگت انیس
مری پندرہ
اور مظفر آباد تئیس ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور موسم خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ جموں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر اور اننت ناگ میں پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں اٹھائیس، لیہہ چار، پلوامہ اور شوپیاں چودہ جبکہ بارہ مولہ میں سولہ ڈگری سینٹی گریڈ۔