Sunday, 07 June 2026, 07:27:11 am
 
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا
June 01, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک جبکہ بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہے گا۔

تاہم شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں دوپہر کے وقت مختلف مقامات پرمطلع جزوی طورپرابرآلودرہنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور چھبیس

کراچی تیس

پشاور اٹھائیس

مظفرآباد اکیس

کوئٹہ بیس

گلگت پندرہ

اور مری چودہ ڈگری سینٹی گریڈ

بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، اننت ناگ ، شوپیاں، لیہہ، پلوامہ اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طورپرابرآلود اورموسم خشک جبکہ جموں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، پلوامہ اور بار ہ مولہ میں چودہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چھبیس، لیہہ پانچ جبکہ اننت ناگ اور شوپیاں میں تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔