Sunday, 07 June 2026, 07:27:06 am
 
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کی توقع
May 30, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ سندھ، مشرقی/جنوبی بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کا امکان ہے۔

تاہم کشمیر، شمال مشرقی/وسطی پنجاب اور پوٹھوہارریجن کے بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا متوقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد 23 ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور اور کراچی 30

پشاور اور مظفرآباد 24

کوئٹہ 19

گلگت 16

اور مری 15 ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابقجموں، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں مطلع جزوی طور پرابر آلود اور موسم خشک رہے

گا، جبکہ سری نگر اورLEH میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سری نگر، اننت ناگ اور شوپیاں تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں ستائیس، LEHتین ، پلوامہ اور بارہمولہ چودہ ڈگری سینٹی گریڈ۔