Sunday, 07 June 2026, 07:28:55 am
 
خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان
June 03, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب میں بعض مقامات پرمطلع جزوی طورپرابرآلودرہنے، تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بلوچستان اور سندھ میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور چوبیس

کراچی انتیس

پشاور پچیس

کوئٹہ اور مظفر آباد تئیس

گلگت سترہ

اور مری بارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں ، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہیگا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگرمیں اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چوبیس، لیہہ پانچ، پلوامہ اور بارہ مولہ سترہ جبکہ اننت ناگ اور شوپیاں میں سولہ ڈگری سینٹی گریڈ۔