Sunday, 07 June 2026, 07:28:44 am
 
آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کا پہاڑی علاقوں میں ممکنہ تودے گرنے کا انتباہ
June 02, 2026

آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے آج سے ہفتے کے روز تک پہاڑی علاقوں میں ممکنہ تودے گرنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں جاری بارشوں اور گلیشیئرز پگھلنے کے باعث تودے گرنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

لواری ٹنل، چترال دیر، وادی سوات، قراقرم ہائی وے اور ناران کاغان روڈ کو تودے گرنے کے خطرے کے باعث حساس قرار دیا گیا ہے۔

آزاد جموں و کشمیر میں تودے گرنے اور چٹانیں گرنے سے بڑی اور چھوٹی سڑکوں، خاص طور پر وادی نیلم اور لیپہ تک رسائی کے راستوں، آٹھمقام ۔ شاردہ راہداری اوردور درازپہاڑی علاقوں کو منسلک کرنے والی سڑکیں عارضی یا لمبے عرصے تک بند ہو سکتی ہیں۔

بالائی علاقوں میں بارش مقامی دریاؤں میں طغیانی اور سفری مشکلات کا باعث بن سکتی ہے۔