Sunday, 07 June 2026, 07:28:38 am
 
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم خشک ،بلوچستان، سندھ میں شدید گرم رہے گا
June 02, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک جبکہ بلوچستان اور سندھ میں شدید گرم رہے گا۔

تاہم جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخواہ اور کشمیر میںشام اور رات کے اوقات میںبعض مقامات پرمطلع جزوی طورپرابرآلودرہنے،تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور چھبیس

کراچی تیس

پشاور اٹھائیس

مظفرآباد اکیس

کوئٹہ بیس

گلگت پندرہ

اور مری چودہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اننت ناگ، شوپیاں، لیہہ، پلوامہ اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اورموسم خشک جبکہ جموں میں گرم اور خشک رہے گا۔ سرینگر میں مطلع جزوی طورپرابرآلودرہنے، تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، پلوامہ اور بارہ مولہ میں چودہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں ستائیس، لیہہ پانچ جبکہ اننت ناگ اور شوپیاں میںتیرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔