آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہوائیں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد اکیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور ستائیس،
کراچی تیس،
پشاور تئیس،
کوئٹہ اور مظفرآباد انیس
راولاکوٹ تیرہ
گلگت پندرہ اور مری چودہ ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے موسم کی پیشن گوئی کے مطابق، سری نگر، پلوامہ، اور اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں جزوی طور پر ابر آلود اور خشک موسم کی توقع ہے، جب کہ جموں میں گرم اور خشک۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:
سری نگر، پلوامہ اور شوپیاں تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں پچیس، لیہہ چھ، اننت ناگ اور بارہمولہ چودہ ڈگری سینٹی گریڈ۔