Sunday, 07 June 2026, 07:27:10 am
 
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا
June 05, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ ترگرم اور خشک رہے گا۔

تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں کہیں کہیں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور پچیس

کراچی اکتیس

پشاور تئیس

کوئٹہ سترہ

گلگت انیس

مری چودہ

اور مظفر آباد اکیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سری نگر، پلوامہ، اننت ناگ اور شوپیاں میںمطلع جزوی طور پر ابر آلودرہنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہLEH اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور موسم خشک رہے گا، جموں میں گرم اور خشک موسم متوقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت:سری نگر، پلوامہ اور اننت ناگ چودہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں تئیس، LEH سات، شوپیاں اور بارہ مولہ تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔