Saturday, 20 April 2024, 06:05:59 am
وزیراعظم کاٹیلی سکول ایپ کے مثبت نتائج پراطمینان کااظہار
March 31, 2023

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ٹیلی سکول پاکستان ایپ کے مثبت نتائج پر اطمینان کااظہار کیا ہے ۔

آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ اس منصوبے میں طلباء کی گہری دلچسپی کا اظہار اس بات سے ہوتا ہے کہ صرف ایک ہفتے میں تین سودس شہروں میں دس ہزار سے زائد طلبا نے ایپ کوڈائون لوڈ کیا ساڑھے پانچ ہزار داخلے ہوئے اور سترہ ہزار ویڈیوز دیکھی جارہی ہیں ۔

وزیراعظم نے کہاکہ تعلیم گھر گھر کا خواب شرمندہ تعبیر ہورہا ہے ۔