منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے ملک کی ترقی کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے آئندہ مالی سال کیلئے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ درپیش چیلنجز کے باوجود قومی ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔