Sunday, 11 May 2025, 02:19:57 am
 
وزیراعظم کا خطے میں امن کیلئے فعال کردار پر امریکی صدر سے اظہار تشکر
May 10, 2025

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے خطے میں امن کے لئے فعال کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔آج ایکس پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے اس اقدام کے نتائج کو سراہتا ہے جو اس نے علاقائی امن اور استحکام کے مفاد میں اٹھایا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ان مسائل کے حل کی ایک نئی شروعات ہے جو خطے میں امن، خوشحالی اور استحکام کی جانب اس کے سفرکے راستے میں رکاوٹ تھے۔