Sunday, 11 May 2025, 12:52:58 am
 
سعودی عرب کا پاکستان، بھارت کے درمیان جنگ بندی مفاہمت کا خیر مقدم
May 10, 2025

سعودی عرب نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی مفاہمت کا خیر مقدم کیاہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو آج سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے ٹیلی فون کرکے جنگ بندی کا خیرمقدم کیا۔

اسحاق ڈار نے جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کے فروغ میں سعودی عرب کے مثبت تعمیری کردار کو سراہا۔