Sunday, 11 May 2025, 02:25:56 am
 
نائب وزیراعظم نے چینی وزیر خارجہ کو بدلتی علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا
May 10, 2025

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آج چین کے وزیرخارجہ WANG YI سے بات چیت کی اور انہیں بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا۔چین کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے صبروتحمل کا اعتراف کرتے ہوئے مشکل وقت میں اس کی ذمہ دارانہ حکمت عملی کو سراہا۔انہوں نے اعادہ کیا کہ چین پاکستان کی خودمختاری‘ علاقائی سا لمیت اور قومی آزادی کو برقرار رکھنے کے لئے پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑارہے گا۔