Monday, 12 May 2025, 05:02:29 am
 
قوم آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آج یوم تشکرمنا رہی ہے
May 11, 2025

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن ''بنیان مرصوص'' کی کامیابی پر آج ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ دن اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے، پاکستان کی مسلح افواج کی بے مثال بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے اور پاکستانی قوم کے اتحاد کو سراہنے کے طور پرمنایا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے دشمن کی جارحیت کا مضبوط اور مؤثر جواب دیا گیا اور پاکستان نے تمام محاذوں پر اپنی بہادری کا لوہا منوایا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کی اشتعال انگیزیوں کے باوجود پاکستان نے انتہائی تحمل اور مکمل تیاری کے ساتھ اپنے دفاع کویقینی بنایا۔

وزیراعظم نے قوم خصوصاً علماء کرام سے اپیل کی کہ وہ ملک بھر میں شہداء اورغازیوں کیلئے اجتماعی نوافل اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔