پاکستان اور بھارت جنگ بندی کے معاہدے پر متفق ہو چکے ہیں۔
تاہم دفتر خارجہ نے کہاہے کہ متعلقہ پیش رفت کو صحیح تناظر میں دیکھنا ضروری ہے۔
بین الاقوامی سرحد کے پار کئی مقامات پر براہموس میزائلوں کی فائرنگ کے جواب میں پاکستان کو بلااشتعال اور غیر قانونی بھارتی جارحیت کا جواب دینے پر مجبور کیا گیااور یہ اقوام متحدہ کے منشور کے آرٹیکل 51کے تحت اپنے دفاع کے حق کے تحت تھا۔
اسی کے مطابق پاکستان نے آج صبح "آپریشن بنیان مرصوص"کا آغاز کیا۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ قومی طاقت کے تمام عناصر پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے پُرعزم ہیں۔
علاقائی امن اور استحکام کے خاطرپاکستان نے ایک انتہائی ذمہ دارانہ، متناسب اورمناسب ردعمل اپنایا۔
یادرہے کہ دو ایٹمی ریاستوں کے درمیان کشیدگی کے مزید بڑھنے کے تباہ کن نتائج ہو سکتے ہیں اوریہ یقینا ناقابل تصور ہے۔ اس قسم کا طریقہ اپنانے کا کوئی بھی رجحان پورے خطے کے لئے اور اس سے باہرکی دنیا کیلئے ہلاکت خیز نتائج لا سکتا ہے۔ لہٰذا ایسے اقدام سے گریز کیا جانا چاہیے۔