Monday, 12 May 2025, 07:11:31 am
 
صدریواین جنرل اسمبلی کاپاکستان،بھارت کے درمیان جنگ بندی کاخیرمقدم
May 11, 2025

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر PHILEMON YANG نے بھارت اور پاکستان کے درمیان فائر بندی کے سمجھوتے کاخیرمقدم کیا ہے ۔

انہوں نے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے میثاق اور بین الاقوامی قانون کے مطابق اختلافات کے خاتمے اور پائیدار امن واستحکام کے حصول کیلئے مسلسل سفارتی کوششوں اور بات چیت کی ضرورت پر زور دیا۔