Monday, 12 May 2025, 04:20:20 am
 
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا پاک بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم
May 11, 2025

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے بھی امریکہ کی ثالثی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔

سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان عزیز حق نے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان دیرینہ تنازعات کے حل کیلئے پرامید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کی کوششوں میں معاون کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔