Sunday, 01 November 2026, 05:49:56 pm
 
ڈی جی آئی ایس پی آر کی پشاور میں یونیورسٹی کے طلبا اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
October 30, 2026

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پشاور کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ کے ساتھ ملکی سلامتی کی صورتحال اور علاقائی چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی۔

طلبہ نے پاک فوج کے شانہ بشانہ رہنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے خاتمے اورسیکیورٹی کے حوالے سے پاک فوج کلیدی کردارادا کررہی ہے۔