Thursday, 29 October 2026, 09:01:03 am
 
گورنر خیبرپختونخوا کی جنوبی وزیرستان میں افغان طالبان حکومت کی جارحیت کی شدید مذمت
October 28, 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جنوبی وزیرستان میں شہریوں کے گھروں اور انگور اڈہ بازار پر افغان طالبان حکومت کی کھلی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں انہوں نے فوری، بھرپور اور فیصلہ کن جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔

گورنر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کو ملک کے ہر کونے کے دفاع کیلئے پوری قوم کی حمایت حاصل ہے اور کوئی دھمکی یااشتعال انگیز کارروائی پاکستان کے تحفظ کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتی۔