Thursday, 29 October 2026, 08:56:41 am
 
افغان طالبان حکومت کی ہٹ دھرمی ،جنوبی وزیرستان میں شہری آبادی کو نشانہ بنا یا
October 28, 2026

افغان طالبان حکومت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان رجیم کے بزدلانہ حملے میں ایک گولہ شہری علاقے میں واقع مکان پر گرا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد زخمی جبکہ ایک شہری شہید ہوگیا۔

پاک فوج نے اس جارحیت کا فوری جواب دیتے ہوئے افغان طالبان کی متعدد چوکیاں تباہ کردیں۔