Thursday, 29 October 2026, 07:57:25 am
 
انگور اڈہ کے عوام کی افغان طالبان کی جارحیت کی شدید مذمت
October 28, 2026

جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ کے عوام نے افغان طالبان کی جارحیت اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حملوں کی پرزور مذمت کی ہے۔

افغان پوسٹوں سے مارٹر گولوں اور سنائپر فائرنگ کے ذریعے شہری آبادی اور بازاروں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں بے گناہ افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

علاقے کے عوام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ناقابل برداشت ہے۔ وہ افغان عوام سے بھائی چارے کی امید رکھتے تھے، لیکن افغان طالبان نے ان کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔

عوام نے کہا کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی بالکل درست تھی اور جارحیت کرنے والوں کو مزید سبق سکھانا چاہیے۔

پاک فوج نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان پوسٹوں اور مارٹر پوزیشنز کو تباہ کر دیا۔

زخمی رحمان اللہ کے کزن سید محمد کے مطابق، حملوں کے نتیجے میں کروڑوں روپے کا نقصان ہوا اور مقامی آبادی متاثر ہوئی، جبکہ سو سے زائد دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان (لوئر) کے مطابق، متعلقہ مقامی انتظامیہ کے تعاون سے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ اب حالات قابو میں ہیں اور آگ بجھ چکی ہے۔

پاک فوج سرحدی علاقوں پر مکمل کنٹرول رکھتی ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔