خیبرپختونخوا کی نئی صوبائی حکومت کی ہدایت پر پشاور میں رات کے وقت بھی انسداد تجاوزات آپریشن جاری ہے۔
صوبائی حکومت کے ذرائع کے مطابق، سرکلرروڈ پشاورپررات کے وقت بھاری مشینری کی مدد سے میگا آپریشن کرکے درجنوں غیر قانونی تعمیرات مسمار کردی گئیں۔
ضلع انتظامیہ پشاورکی جانب سے شہر میں تجاوزات کے خاتمے اورعوامی گزرگاہوں کی بحالی کوعوام کی طرف سے بھرپورطور پرسراہا جارہا ہے۔