Thursday, 29 October 2026, 08:56:53 am
 
خیبر پختونخوا میں نئی تشکیل شدہ صوبائی حکومت نے انتظامی کارروائیاں تیز کردی
October 28, 2026

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد نئی تشکیل شدہ صوبائی حکومت نے انتظامی کارروائیاں تیز کر دی ہیںجبکہ ضلع چارسدہ میں تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے تحصیل شبقدر میں کارروائی کرتے ہوئے سڑکوں کو کشادہ اور عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے تجاوزات مسمار کر دیں۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ عوامی مقامات پر تجاوزات سے گریز کریں اور شہر کو صاف ستھرا، خوبصورت اور منظم رکھنے میں تعاون کریں۔