گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت پشاور میں ایک اجلاس میں دیر کالونی سکول کے حادثے کی انکوائری رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔
انکوائری رپورٹ میں اسکول کی عمارت کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال پر اسکول کے مالک کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں متعلقہ محکموں کی جانب سے غفلت برتنے کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔
گورنر نے ہدایت کی کہ دیر کالونی میں اسکول حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔