Monday, 08 June 2026, 06:52:39 am
 
سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ، 27 خارجی ہلاک
June 07, 2026

سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے ستائیس دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ان کارروائیوں کے دوران شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خوارج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

مارے گئے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد معصوم شہریوں کے قتل اور دہشت گردی کی مختلف سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے خوارج میں میران شاہ میں ممتاز شخصیت شہید ملک سیف اللہ داوڑ کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصر بھی شامل تھے۔