Sunday, 01 November 2026, 03:54:20 pm
 
وزیر صحت کا آئندہ سال جون تک ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار
October 30, 2026

وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے آئندہ سال جون تک پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں انسدادِ پولیو کی ذیلی قومی ویکسینیشن مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ مہم آئندہ ماہ کی دو سے آٹھ تاریخ تک ملک کے ستانوے منتخب اضلاع میں چلائی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے تقریباً دو کروڑ چالیس لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ پولیو ورکرز سے تعاون کریں اور اپنے بچوں کو اس مہلک بیماری سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔

وفاقی وزیر نے حکومت کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں پاکستان میں پولیو کے کیسز میں کمی کو بھی اجاگر کیا۔