Friday, 30 October 2026, 03:14:27 pm
 
معروف ڈرامہ آرٹسٹ، کالم نگار اور براڈ کاسٹر دلدار پرویز بھٹی کی بتیسویں برسی
October 30, 2026

معروف ٹیلی ویژن میزبان، ڈرامہ آرٹسٹ، کالم نگار اور براڈ کاسٹر دلدار پرویز بھٹی کی بتیسویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

دلدار پرویز بھٹی تیس نومبر انیس سو چھیالیس کو امرتسر میں پیدا ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعد وہ گوجرانوالہ منتقل ہو گئے۔

انہوں نے انیس سو چوہتر میں لاہور ٹیلی ویژن سے اپنے ٹی وی کیریئر کا آغاز کیا اورٹاکرا اور یادش بخیر سمیت مشہور پروگراموں کی میزبانی سے بڑی شہرت حاصل کی۔

دلدار پرویز بھٹی انیس سو چورانوے میں آج کے روز امریکہ میں دماغ کی شریان پھٹنے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔