Tuesday, 13 October 2026, 03:48:40 am
 
معروف شاعر مصطفی زیدی کی 56 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
October 12, 2026

معروف شاعر مصطفی زیدی کی چھپن ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

وہ دس اکتوبر انیس سو تیس کو برطانوی ہندوستان کے شہر الہ آباد میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے شاعری کے متعدد مجموعے تصنیف کئے جن میں زنجیریں، روشنی اور شہر آزر شامل ہیں جبکہ ان کی آخری کتاب کوہ ندا ان کی وفات کے بعد شائع ہوئی۔

وہ انیس سو ستر میں آج کے روز چالیس سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے ۔