Monday, 05 October 2026, 03:40:21 am
 
معروف گلوکار مسعود رانا کی 31ویں برسی
October 04, 2026

معروف پسِ پردہ گلوکار مسعود رانا کی اکتیسویں برسی آج(اتوار) منائی گئی۔

وہ سندھ کے علاقے میرپور خاص میں ایک زمیندار گھرانے میں پیدا ہوئے جو متحدہ ہندوستان کے شہر جالندھر سے منتقل ہو کر یہاں آباد ہوا تھا۔

مسعود رانا نے انیس سو پچپن میں ریڈیو پاکستان حیدرآباد سے گلوکاری کے سفر کا آغاز کیا۔

مسعود رانا تین دہائیوں سے زائد عرصے تک اردو اور پنجابی فلموں کے معروف گلوکاروں میں شامل رہے۔

وہ انیس سو پچانوے میں آج ہی کے روز لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔