کلاسیکی اردو کے معروف شاعر، مصنف اور ادیب استاد قمر جلالوی کی اٹھاون ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
ان کا اصل نام سید محمد حسین تھا۔
وہ اٹھارہ سو ستاسی میں علی گڑھ کے علاقے جلالی میں پیدا ہوئے۔ تقسیمِ ہند کے بعد وہ کراچی منتقل ہوگئے ۔
قمر جلالوی کا شمار کلاسیکی اردو غزل کے بہترین شعراء میں ہوتا ہے۔
ان کے اہم شعری مجموعوں میں رشکِ قمر، غمِ جاوداں اور تجلیاتِ قمر شامل ہیں۔
وہ انیس سو اڑسٹھ میں آج کے روز کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔