اداکار اسماعیل شاہ کی چونتیس ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
انہوں نے انیس سو پچھتر میں پی ٹی وی کوئٹہ مرکز سے بلوچی ڈراموں میں اداکاری کا آغاز کیا۔
انیس سو اسی میں پی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل شاہین میں ایک تاریخی کردار ادا کرنے کے بعد انہیں بڑی شہرت ملی۔
انہوں نے انیس سو نواسی میں فلم باغی قیدی سے فلمی دنیا میں قدم رکھا۔
دلاری اور ناچے ناگن فلموں میں رقص کی پرفارمنس پر اسماعیل شاہ کو پاکستان کا پہلا ڈانسنگ ہیرو قرار دیا گیا۔
وہ انیس سو بانوے میں آج کے روز انتقال کر گئے تھے۔