Tuesday, 03 November 2026, 10:19:45 pm
 
آزاد جموں وکشمیر میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
October 30, 2026

آزاد جموں وکشمیر کے ضلع باغ کے علاقے چترا ٹوپی میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

میڈیکل کیمپ میں پاک فوج کے میڈیکل ماہرین کی جانب سے مجموعی طور پر 461 افراد کا معائنہ کیا گیا۔ مریضوں کو مفت طبی معائنے، ادویات اور دیگر طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔