Monday, 15 June 2026, 05:54:39 pm
 
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کارکن کا انتشاری کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان
June 09, 2026

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ایک کارکن نے گروپ سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

علیحدگی پسند کارکن نے پرتشدد واقعات کی مذمت کی اور کہا کہ یہ تحریک، جو ابتدا میں بنیادی حقوق کے حصول کے نام پر شروع ہوئی تھی، اب پرتشدد سرگرمیوں کی طرف بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی پرتشدد کارروائیوں کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانیں بھی ضائع ہوئیں۔ 

انہوں نے آزاد کشمیر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ کالعدم تنظیم کی کال پر پرتشدد مظاہروں کا حصہ نہ بنیں۔