Friday, 23 October 2026, 02:04:40 pm
 
وزیراعظم آزاد کشمیر کا پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کے حل کی اہمیت پر زور
October 23, 2026

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سید افتخار گیلانی نے خطے اور دنیا میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کے حل کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات مظفر آباد میں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن اور دیرپا حل صرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ممکن ہے۔

انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے کشمیریوں سے بھارتی حکومت کے ناروا سلوک پر کڑی تنقید کی۔

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خطے کے عوام کی ترقی، خوشحالی اور فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔