آزاد کشمیر کے وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت ریاست میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے محفوظ اور سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کرے گی۔
وہ مظفرآباد میں محکمہ صنعت و معدنی وسائل کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے اور سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ون ونڈو آپریشن متعارف کرایا جائے گا۔
انہوں نے محکمہ صنعت و معدنی وسائل کو ہدایت کی کہ بڑے اور چھوٹے پیمانے پر کان کنی کے پٹے دینے، صنعتی پلاٹس کی رجسٹریشن اور دیگر متعلقہ امور کو آسان بنایا جائے۔
وزیراعظم نے سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے ذریعے صنعتی شعبے کو وسعت دینے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔