آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ خطے میں پن بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت سے فائدہ اٹھا کر ریاست کی آمدن میں اضافہ اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار مظفرآباد میں پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ریاست کی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے مختلف شعبوں کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پن بجلی اور دیگر شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں پر مؤثر عمل درآمد اور ان کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کے لیے جامع پالیسی وضع کی جائے گی۔