نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سید افتخار علی گیلانی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کی معاشی و سماجی ترقی کے فروغ کیلئے مسلسل کوششوں کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے خطے کی ترقیاتی ضروریات پوری کرنے اور عوام کے لیے مواقع بڑھانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر زور دیا۔
اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی کہ آزاد جموں و کشمیر کی نئی حکومت ریاست کے عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔
انہوں نے عوام کی ضروریات اور امنگوں کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کیلئے حکومت پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔