Saturday, 24 October 2026, 11:15:11 pm
 
آزاد جموں و کشمیر کا 79واں یومِ تاسیس کل منایا جائے گا
October 23, 2026

ریاست آزاد جموں و کشمیر کا اناسیواں یومِ تاسیس کل اس عہد کی تجدید کے ساتھ منایا جائے گا کہ بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کی آزادی اور پورے خطے کے پاکستان کے ساتھ الحاق تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

کل ریاست بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ دن کا آغاز ریاستی دارالحکومت مظفر آباد میں اکیس توپوں کی سلامی سے ہوگا۔

یومِ تاسیس 24 اکتوبر 1947 کو ڈوگرہ راج سے آزادی کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ تمام ضلعی اور ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر پرچم کشائی کی سادہ مگر پروقار تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

مظفر آباد میں یومِ تاسیس کی مرکزی تقریب پریڈ گراؤنڈ میں ہوگی، جہاں آزاد جموں و کشمیر کے صدر ڈاکٹر محمد نجیب خان اور وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی صبح 9 بجے قومی پرچم لہرائیں گے۔